Homeٹیکنالوجییوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

لاہور:(سنونیوز)پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد یوٹیوب سبسکرائبر رکھنے والے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر نے اس حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈ کی او ر تفصیل سے بتایا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے جس میں خاتون کی جگہ ان کی اہلیہ عروب کا چہرہ لگا دیا گیا ہے۔

ڈکی بھائی نے ویڈیو میں مزید کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی اس نے بلکل بھی اچھا نہیں کیا ،اس طرح کسی کی عزت کے ساتھ کھیلنا بلکل بھی اچھی بات نہیں،میں اس معاملے کی تہہ تک جائوں گا۔

انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ اگر کوئی مجھے اس لڑکی کے بارے میںبتا دے جس کی ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے یا پھر اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات دےدیں جس نے یہ ویڈیو ایڈیٹ کی تو میں اسے انعام کے طور پر دس لاکھ روپے کا انعام دوں گا۔

اس ویڈیو میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے کہا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو بناکر وائرل کی ہے اسے شرم آنی چاہیے ،عورت ،ماں ،بہن ،بیٹی ہر ایک روپ میں ہوتی ہے تو لہذا ہم سب کو ایک دوسرے کی بہن بیٹیوں کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈکی بھائی کی پہلی کمائی کتنی تھی؟

Share With:
Rate This Article