Homeپاکستانآسمانی بجلی گرنے کےواقعات،29 اموت ریکارڈ

آسمانی بجلی گرنے کےواقعات،29 اموت ریکارڈ

آسمانی بجلی گرنے کےواقعات،29 اموت ریکارڈ

آسمانی بجلی گرنے کےواقعات،29 اموت ریکارڈ

لاہور:(ویب ڈیسک )پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاتکوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزہونے والی بارش کے نتیجے میں خوشاب اور کامونکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو جبکہ تحصیل روجھان میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔

تین لوگوں کی اموات کے بعد پنجاب میں گذشتہ چند روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونےوالے شہریوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے 7 گھر اور 1 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر پرانی عمارتوں کے گرنے سے 3 شہری جانبحق اور 9 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 7 ہزار 863 ایکڑ اراضی پر فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےنے متعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات ہدایت کی جبکہ انہوں نے راجن پور میں گزشتہ روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے اسکول کے تین طالب علموں کی خیریت بھی دریافت کی۔

Share With:
Rate This Article