Homeپاکستانپاکستان مالی طور پر خود مختارہوگا تو دوسرے ملکوں کی مدد کرے گا:چودھری سعد نذیر

پاکستان مالی طور پر خود مختارہوگا تو دوسرے ملکوں کی مدد کرے گا:چودھری سعد نذیر

پاکستان مالی طور پر خود مختارہوگا تو دوسرے ملکوں کی مدد کرے گا:چودھری سعد نذیر

پاکستان مالی طور پر خود مختارہوگا تو دوسرے ملکوں کی مدد کرے گا:چودھری سعد نذیر

راولپنڈی:(سنونیوز)چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیرکا کہنا ہے کہ پاکستان اگر مالی طور پر خود مختار اور مستحکم ہوگا تب ہی وہ دوسرے اسلامی ممالک کی مدد کرنے کے قابل بنے گا ۔

چودھری سعد نذیر نے یہ بات راولپنڈی میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرنے کے لیے بنائی جانے والی مسجد اقصٰی اور اقصٰی میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر دنیا کی توجہ دلانے کے لیے ان کی طرف سے یہ کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین بلیوورلڈ سٹی کامزید کہنا تھا کہ اس کوشش میں ہمارے ساتھ انٹرنیشنل وفد موجود ہے جو خصوصی طور پر ہمارے دبئی آفس سے یہاں آیاہے۔یہ وفد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر ےگا۔

اس موقع پر غیر ملکی وفد نے بلیوورلڈسٹی اور چودھری سعد نذیر کے آئیڈیے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ک ےلیے اس پراجیکٹ پر کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

وہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کویقینی بنانے کے لیے ہر ممکن طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع

Share With:
Rate This Article