Homeپاکستانوزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

اسلام آباد:(سنونیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے سنو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہے ، اسحق ڈار کے تقرر پر کوئی اعتراض نہیں۔

یقیناً مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے باہمی مشاورت سے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم تقرر کیا گیا ہو گا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

والفقار علی بھٹو 7 دسمبر 1971 سے 20 دسمبر 1971 تک ڈپٹی وزیراعظم رہے،نصرت بھٹو 31 مارچ 1989 سے 6 اگست 1990 تک ڈپٹی وزیراعظم رہیں

چودھری پرویز الہٰی 25 جون 2012 سے 16 مارچ 2013 تک ڈپٹی وزیراعظم رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع

Share With:
Rate This Article