Homeتازہ ترینپاکستان کرکٹ ٹیم کو کوچ مل گئے: محسن نقوی کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوچ مل گئے: محسن نقوی کا اعلان

Garry-Chiristian-jason-glipsy

پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوچ مل گئے: محسن نقوی کا اعلان

لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوچ مل گئے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچ مقرر کیا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ اظہر محمود ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، تجربہ کار کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کپتان بابراعظم کی جانب سے کرکٹ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری

محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اظہر محمود دونوں ٹیموں کے درمیان رابطہ ہوں گے، وائٹ بال اور ریڈ بال، چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ اظہر محمود لندن میں اچھی جاب چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں، نئے اور ایکسپیرنس کوچز لانے کا مقصد ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے، محسن نقوی نے بتایا کہ جلد خواتین کی ٹیمز کیلئے بھی کوچ کا اعلان کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بورڈ کا کام پیسہ اکٹھا کرنا نہیں بلکہ کھیل پر پیسہ لگانا ہوتا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ تمام اسٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کا کام جاری ہے، شائقین کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔

فاسٹ باؤلر احسان اللہ کے بارے میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شکایت آئی تھی کہ احسان اللہ کی انجری ٹھیک سے تشخیص نہیں کی گئی، انہوں نے بتایا کہ احسان اللہ کا بیرون ملک سے علاج کروارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ اسٹیڈیم میں دیوار گرنے کے واقعے کا پتہ ہے، دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے تھے، ان تینوں بچوں کا علاج پی سی بی کروائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کاوکٹ لینےپرشعیب اختر کوخراج تحسین

Share With:
Rate This Article