Homeصحتانڈین شہری کا دل عطیہ،پاکستانی لڑکی کی جان بچالی

انڈین شہری کا دل عطیہ،پاکستانی لڑکی کی جان بچالی

انڈین شہری کا دل عطیہ،پاکستانی لڑکی کی جان بچالی

انڈین شہری کا دل عطیہ،پاکستانی لڑکی کی جان بچالی

کراچی:(ویب ڈیسک)ایک انڈین شہری کے دل نے پاکستانی لڑکی کی جان بچا کر اسے نئی زندگی عطا کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لڑکی کا نام عائشہ بتایا جا رہا ہے جو محض انیس سال کی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ عائشہ کی پیدائش انڈیا میں ہوئی تھی لیکن اب وہ شہر قائد کراچی میں رہتی ہیں۔

اس لڑکی عائشہ کو پہلی مرتبہ 2019 ءمیں ہارٹ کا عارضہ لاحق ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ سنگین بیماری میں مبتلا تھیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے ان کو انڈیا کے شہر چنئی جا کر اپنا علاج معالجہ کرانے کا مشورہ دیا گیا۔

وہ ان دنوں صرف لائف سپورٹ سسٹم پر ہی زندگی کی سانسیں گن رہی تھیں کیونکہ ان کے ہارٹ کا وال لیک تھا۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے نبرد آزما عائشہ کے والدین کو بتایا گیا کہ اگر انہوں نے اپنی بیٹی کا علاج کروانا ہے تو ان اس پر پینتیس لاکھ روپے کا بھاری خرچ آئے گا لیکن چنئی میں قائم ہارٹ کے ہسپتال اور ایک خیراتی ادارےنے یہ تمام رقوم ادا کی۔

انڈین ڈاکٹر کے آر بالا کرشنن جو اس ادارے کے سربراہ ہیں جہاں عائشہ کا علاج کیا گیا تھا کہ یہ نوجوان لڑکی خوش قسمت ٹھہری کے اسے جلد ہی ایسا دل مل گیا جس کو عطیہ کیا گیا تھا۔

حالانکہ بیرون ممالک سے آنے والے مریضوں کو ایسے عطیات ملنا مشکل ہوتے ہیں۔پاکستانی لڑکی عائشہ کو ہارٹ کا عطیہ نئی دہلی کے رہائشی ایک ایسے شخص کا دیا گیا جو دماغی طور پر مردہ ہو چکے تھے۔

اب دل کے کامیاب آپریشن کے بعد عائشہ اپنے وطن پاکستان واپس آنے کی تیاری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا بھر میں پروسٹیٹ کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟

Share With:
Rate This Article