Homeتازہ تریندنیا بھر میں پروسٹیٹ کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟

دنیا بھر میں پروسٹیٹ کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟

prostate cancer

دنیا بھر میں پروسٹیٹ کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟

لاہور:(ویب ڈیسک) طبی جریدے لانسیٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پروسٹیٹ کینسر کے کیسز میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سال 2020 ء میں پروسٹیٹ کینسر کے نئے کیسز 14 لاکھ تھے جو سال 2040ء میں بڑھ کر 29 لاکھ ہو جائیں گے۔

رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ 112 ممالک میں مردوں میں عام کینسر ہے اور کینسر کے کل کیسز میں سے 15 فیصد پروسٹیٹ کینسر ہیں۔2020 ءمیں دنیا بھر میں 375,000 مرد پروسٹیٹ کینسر کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔ ایک اندازے کے مطابق 2040 ءتک ان اموات میں 85 فیصد اضافہ ہوگا۔ مردوں میں کینسر کی وجہ سے موت کی یہ پانچویں وجہ ہے۔

پروسٹیٹ کیا ہے؟

پروسٹیٹ مردانہ تولیدی نظام کا حصہ ہے اور مثانے کے نیچے واقع ہے۔ یہ اخروٹ کے سائز کا ہوتا ہے لیکن عمر کے ساتھ ساتھ یہ بڑھنے لگتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 45-50 سال کی عمر کے بعد مردوں میں پروسٹیٹ سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ کینسر ہے۔ نیز، ایسا نہیں ہے کہ ہر شخص کو اس مسئلے کا سامنا ہو۔

جب یہ بڑھنے لگتا ہے تو ڈاکٹر PSA ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں۔جس کے بعد ہی اگر کینسر کا شبہ ہو تو مزید ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور نتائج کے مطابق علاج شروع کیا جاتا ہے۔ یہ بیماری بڑھتی عمر کے بعد ظاہر ہوتی ہے اور یہ آہستہ آہستہ بڑھتی ہے یعنی یہ کینسر جسم میں آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ تھائیرائیڈ اور چھاتی کے کینسر کی کچھ اقسام ہیں جو جسم میں آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔

کیا یہ طرز زندگی کی بیماری ہے؟

جیسے جیسے مردوں کی عمر بڑھتی ہے پروسٹیٹ کینسر کے کیسز سامنے آتے ہیں۔ اس کی وجہ بھی جینیاتی ہے۔ایک ہی وقت میں سبزی خوروں کے مقابلے میں نان ویجیٹیرین لوگوں میں کینسر کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہ کینسر مغربی ممالک میں زیادہ دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس کا تعلق طرز زندگی سے ہے جس میں کھانے کی عادات جیسے جنک فوڈ، سگریٹ نوشی، شراب نوشی وغیرہ شامل ہیں جس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لانسیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص دیر سے ہوتی ہے اور دنیا بھر میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کم یا متوسط ​​آمدنی والے ممالک میں تشخیص میں تاخیر بھی ایک وجہ ہے۔

بیماری کی علامات:

اگر کسی کے خاندان میں کینسر کی ہسٹری موجود ہو تو ڈاکٹرز ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر کی کوئی علامت نہیں ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق پی ایس اے کی سطح کا انحصار شخص کی عمر پر بھی ہوتا ہے۔ پہلے 4.0ng/mL یا اس سے کم کو نارمل سمجھا جاتا تھا۔ لیکن یہ دیکھا گیا کہ پروسٹیٹ کینسر ان لوگوں میں ہوا جن کا لیول اس سے کم تھا اور یہ ان لوگوں میں نہیں دیکھا گیا جن کی سطح اس سے زیادہ تھی یعنی 10ng/mL تک۔ڈاکٹروں کے مطابق اس کی علامات شروع میں نظر نہیں آتیں لیکن اگر اس طرح کے مسائل پیدا ہوں تو جیسے –

بار بار پیشاب آنا

پیشاب کا اخراج

پیشاب میں خون آنا

اگر لوگوں میں ایسے مسائل پیدا ہوں تو پی ایس اے ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔ اگر کینسر پھیل جائے توہڈیوں میں چلا جاتا ہے جس کے بعد یہ مسائل ہو سکتے ہیں۔

کمر درد

ہڈی کا فریکچر

ہڈیوں میں درد وغیرہ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ادویات کی دستیابی:

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے پروسٹیٹ کینسر کا پتہ لگایا جاسکتا ہے اور یہ سہولت بیشتر لیبز میں موجود ہے۔ اگر پروسٹیٹ بڑا ہو جائے تو امیجنگ، الٹراساؤنڈ اور ایم آر آئی بھی کیا جاتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں مریض کی روبوٹک سرجری ہوتی ہے اور اس حصے کو نکال دیا جاتا ہے لیکن اگر اسٹیج ایڈوانس ہو تو ہارمون تھراپی دی جاتی ہے اور پھر مریض کی حالت دیکھ کر علاج کیا جاتا ہے۔ پروسٹیٹ کینسر کاعلاج ممکن ہے۔

جینیاتی بیماری:

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کینسر ایک ایسی بیماری ہے جو جینیاتی بھی ہے، یعنی اگر آپ کے خاندان میں کسی کو کینسر ہے تو اس کے ارکان کویہ ہونے کا خدشہ ہے۔ایسے میں ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ اگر کسی خاندان میں پروسٹیٹ کینسر یا کوئی اور کینسر ہے تو ان کا ٹیسٹ کرایا جائے۔اگر خاندان میں کسی کو پروسٹیٹ کینسر ہو، تو خاندان کے مرد افراد کو 45 سال کی عمر کے بعد ہر دو سال بعد پی ایس اے ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ خواتین کو چھاتی کے کینسر کے لیے اپنا معائنہ کروانا چاہیے۔

Share With:
Rate This Article