Homeتازہ ترینمشن ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم روانہ، محمد عامر بڑی مشکل میں

مشن ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم روانہ، محمد عامر بڑی مشکل میں

Babar-Azam-And-Pakistan-Cricket-Team

مشن ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم روانہ، محمد عامر بڑی مشکل میں

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بڑا امتحان، پاکستانی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کیلئے روانہ ہوگئی لیکن ٹیم میں واپس آنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم فتح کا عزم لئے برطانیہ میں سیریز اور امریکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئی ہے، کپتان بابراعظم کی قیادت میں کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز کھیلیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ مہم سر کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے اڑان بھرلی،امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کی عالمی جنگ سے قبل قومی کھلاڑی برطانیہ میں اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے: بابر اعظم

بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم میزبان آئرلینڈ کے خلاف 10 ، 12 اور 14مئی کو میدان میں اترے گی اور اس کے بعد مضبوط حریف انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی20 میچز جو کہ 22، 25، 28 اور 30 مئی کو شیڈول ہیں میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ سٹرینتھ جانچیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی اسکواڈ دنیا کے دوسرے کونے کیلئے اڑان بھرے گا جہاں 6 جون کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان امریکا سے ہوگا۔

دوسری جانب قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ کے لیے تو روانہ ہو گئی تاہم سینیئر فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہو سکے، محمد عامر ویزا مسائل کے باعث ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہ ہوسکے۔

محمد عامر کے ویزا معاملہ پر پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے فاسٹ باؤلر محمد عامر آئرلینڈ روانہ ہوجائیں گے اور ٹیم کو وقت پر جوائن کرلیں گے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کی ٹیم میں سیلیکشن پر لیجنڈ کرکٹر بوم بوم آفریدی نے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ زمان خان اور محمد علی انکی جگہ بہتر آپشن تھے۔ حسن علی کی سلیکشن سے حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا البتہ انکی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا جاسکتا تھا۔

بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ اسامہ میر نے مستقل مزاجی سے پرفارم نہیں کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کیلئے لیگ اسپنر کو بٹھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ہوسکتا ہے کہ افتخار احمد، آغا سلمان، صائم ایوب کے اسپن آپشنز کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈراپ کیا گیا ہو۔

قبل ازیں گزشتہ روز دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی اور آغا سلمان کی واپسی جبکہ اسامہ میر اور زمان خان کو ڈراپ کیے جانے پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں ابرار احمد، اعظم خان، فخز زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں، ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان جائےگی؟ بی بی سی آئی کا بڑا بیان

حارث رؤف، حسن علی اور سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اعظم خان، عرفان خان اور محمد رضوان بھی فٹ ہوکر دوبارہ سے ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف نے اسکواڈ کا اعلان کیا، سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے عثمان خان اور حسن علی کی سلیکشن پر وضاحت دی۔

فاسٹ باؤلر زمان خان اور اسپنر اسامہ میر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، قومی اسکواڈ 4 مئی سے 3 روزہ مختصر تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کوڈبلن کے لیے روانہ ہوگا۔

سلیکٹرز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹیم کا باقاعدہ اعلان انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دوران کیا جائے گا۔

YouTube video player

Share With:
Rate This Article