Homeپاکستانمعاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

Finance Minister Muhammad Aurangzeb, while holding a press conference in Islamabad along with federal ministers

معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنا ضروری ہے، نجی شعبے کے تعاون سے ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے، سعودی وفد کے ساتھ بہت مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک ہے تو ہر چیز ٹھیک ہوگی، معاشی طور پر مستحکم ممالک ہی ترقی کرتے ہیں، اسٹرکچرل اصلاحات بھی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان نے ٹیکس قوانیں میں اصلاحات کا قانون پاس کیا ہے، معیشت سے متعلق اشاریے مثبت ہیں، ہم اخراجات میں کمی اور پرائیویٹائزیشن کی طرف جا رہے ہیں، اب باتوں سے گزرا نہیں ہوگا کارکردگی دکھانا ہوگی، پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، سعودی وفد نے بتایا ہم نے تو پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے، وفاقی کابینہ کے ارکان نے بے پناہ محنت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی وفد نے کہا آپ وزرا نے ہر قدم پر تعاون کیا ہے، سب نے مل کر بہترین کاوشیں کیں، شکرگزار ہوں، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد کے سربراہ نے انتظامات سے متعلق تعریف کی۔

Share With:
Rate This Article