Homeپاکستاناووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi ordered to intensify the crackdown to stop overbilling and electricity theft

اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الہیٰ کا گھر سب جیل قرار

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

Share With:
Rate This Article