Homeپاکستانشواہد نہ ملنے پر شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند

شواہد نہ ملنے پر شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند

British police closed the investigation into the attack on Shahzad Akbar due to lack of evidence

شواہد نہ ملنے پر شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند

لاہور: (سنو نیوز) ایسڈ اٹیک کا ڈرامہ بھی ایک فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوا۔ شواہد نہ ملنے پر برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند کر دیں۔

برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ سابق مشیر شہزاد اکبر کے خود پر حملے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہزاد اکبر کے خود پر حملے کے دعوؤں کے حوالے سے برطانوی پولیس کو کوئی ثبوت نہ مل سکا۔

پولیس نے 6 ماہ تک شہزاد اکبر پر حملے کے حوالے تحقیقات کرنے کے بعد ہاتھ اٹھالئے۔ شہزاد اکبر کی رہائش گاہ کی ہر طرف کیمرے موجود ہیں۔ پولیس کو کئی گھنٹوں کی فوٹج دیکھنے کے باوجود کوئی مشتبہ شخص نظر نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں

اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

نا کوئی آیا، نا کوئی گیا: کس کو پکڑیں؟ کس سے تفتیش کریں؟ شہزاد اکبر کے بتائے گئے وقت کے آگے اور پیچھے کی فوٹیج میں کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا کہ کوئی شہزاد اکبر کے گھر کی طرف گیا ہو۔

ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے شہزاد اکبر کو تین ہفتہ قبل ہی کسی بھی مشتبہ شخص کی عدم موجودگی کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا۔ شہزاد اکبر نے پولیس کی طرف سے ٹکا سا جواب ملنے پر الزام آئی ایس آئی اور حکومت پاکستان پر دھر دیا۔

ذرائع کے مطابق محض شک اور ذاتی گواہی کی بنیاد پر شہزاد اکبر حکومت پاکستان کے خلاف برطانیہ میں کارروائی نہیں کرسکتے۔ پولیس بھی شہزاد اکبر پر حملے کے حوالے سے پریشان ہے کہ وہ کون سا تیزاب ہے جو چہرے پر پھینکنے پر صرف عینک کے شیشہ کو لگا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق بھی تیزاب ہوتا تو چہرہ جھلس سکتا تھا۔

Share With:
Rate This Article