Homeتازہ تریناسرائیل نے رفح پر بمباری کر دی

اسرائیل نے رفح پر بمباری کر دی

Israel bombarded Rafah despite Hamas accepting a ceasefire proposal in Gaza at the suggestion of Egypt and Qatar

اسرائیل نے رفح پر بمباری کر دی

یروشلم: (سنو نیوز) حماس کی جانب سے مصر اور قطر کی تجویز پر غزہ میں فائر بندی کی تجویز قبول کرنے کے باوجود اسرائیل نے رفح پر بمباری کر دی۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ رفح میں فلسطین کی جانب سرحدی گزرگاہ کا آپریشنل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس کے خصوصی دستوں نے علاقے میں تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ رفح کے مخصوص مشرقی حصے میں فورسز پیر کی شب ہی سے کارروائی کر رہی ہیں، جہاں کارروائی کی جا رہی ہے وہاں سے بہت سے لوگ اور کچھ بین الاقوامی تنظیمیں نکل چکی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں موجود فلسطینیوں کے لیے پمفلٹ گرانا شروع کر دیے ہیں۔

حماس نے پیر کی شب مصر اور قطر کی طرف سے غزہ میں فائر بندی کی تجویز کو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اسرائیل نے رفح پر حملہ کیا ہے جس میں پانچ افراد کی جان گئی۔

یہ بھی پڑھیں

“مغربی حکام کی دھمکی” کے جواب میں روس کی جوہری مشق

ادھر غزہ کی سرحدی اتھارٹی کے ترجمان نے منگل کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ کراسنگ پر فسطین کی جانب اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کے بعد غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی راستے کے غزہ تک امداد کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

حماس کی جانب سے فائر بندی کی تجویز قبول کرنے کے باوجود گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے رفح پر زمینی حملے سے قبل ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو اس علاقے سے انخلا کا کہا تھا۔

رفح پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور زمینی فوجی آپریشن کی تیاریوں کی اطلاعات کے پیش نظر بین الاقوامی برادری اور امدادی تنظیموں میں بہت زیادہ تشویش پائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے (ایسپی اے) کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کو ’خونی‘ اور ’منظم مہم‘ کے تحت رفح شہر کو نشانہ بنانے کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات انسانی بحران کو بڑھاتے اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

وزارت نے عالمی برادری سے مملکت کے مطالبے کی تجدید کی کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نہتے شہریوں کے خلاف قابض افواج کی نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو رفح پر حملہ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

جو بائیڈن اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے گذشتہ روز ملاقات کی اور ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شاہ عبداللہ نے صدر بائیڈن سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملے سے ’ایک نئے قتل عام کا خطرہ ہے۔‘

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے رفح کے حوالے سے اپنے واضح موقف کا اعادہ کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ رفح میں اس وقت فوجی آپریشن سے فلسطینی عوام کے مصائب (اور) شہریوں کے جانی نقصان میں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوگا۔‘

اس سے پہلے بھی صدر بائیڈن متعدد بار نتن یاہو کو باور کرا چکے ہیں کہ رفح پر حملہ ایک ’غلطی‘ ہوگی اور وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے گذشتہ ہفتے مقبوضہ بیت المقدس میں ان سے کہا تھا کہ رفح میں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زیادہ شہریوں کی حفاظت کی وجہ سے کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے۔

Share With:
Rate This Article