Homeپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الہیٰ کا گھر سب جیل قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الہیٰ کا گھر سب جیل قرار

Islamabad High Court has declared the house of PTI leader and former Punjab Chief Minister Chaudhry Parvez Elahi as a sub-jail

اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الہیٰ کا گھر سب جیل قرار

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلے میں لکھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پندرہ دن کے اندر گھر شفٹ کیا جائے، پرویز الہی کی 78 سال عمر ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی اجلاس :پاکستان فلسطینیوں،مسلمانوں کی آوازبن گیا

یادر ہے پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔ ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔

پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے کیا جن میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Share With:
Rate This Article