Homeتازہ تریناسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیا

the Pakistan stock market started having positive effects. The first day of the business week is bullish

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: (سنو نیوز) سعودی سرمایہ کاروں کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑنے لگے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 46 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 700 پوائنٹس اضافے کے بعد 72 ہزار 610 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 902 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز (3 مئی) اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کیا بٹ کوائن کی قیمت پھر سے گرنے لگی ہے؟

یاد رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100-انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد اگلے چند روز بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70 ہزار 657 پر آ گیا تھا۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

24 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article