Homeتازہ ترینکیا بٹ کوائن کی قیمت پھر سے گرنے لگی ہے؟

کیا بٹ کوائن کی قیمت پھر سے گرنے لگی ہے؟

Bitcoin

کیا بٹ کوائن کی قیمت پھر سے گرنے لگی ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، بٹ کوائن 73 ہزار ڈالرز کی سطح سے گرکر اب 63 ہزار ڈالرز کی سحطح پر مستحکم ہے اور قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کیونکہ کچھ تجزیہ کاروں نے آئندہ کمی کے خلاف خبردار کیا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر تک گرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسیز میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالرز سے تجاوز بھی کرسکتی ہے اور اگر ایسا ہوتا تو پھر سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچے گا۔

کیا بٹ کوائن 60 ہزار ڈالرز تک گرسکتا ہے؟

مائیکل وین دی پوپ، جو کہ کرپٹو کرنسی کے مایہ ناز تجزیہ کار ہیں انکا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت ابھی تو مستحکم ہوگئی ہے لیکن وہ 60 ہزار سے 61 ہزار تک گرسکتی ہے۔

انہوں نے بٹ کوائن کی قیمت میں کمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بٹ کوائن کی قیمت میں درستگی کی توقع ہے، 60 ہزار ڈالرز تک قیمت گرنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت مستحکم رہے گی۔

پوپ نے مزید بتایا ہے کہ 60 ہزار ڈالرز پر آنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں دوبارہ سے تیزی متوقع ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت دوبارہ سے 70 ہزار ڈالرز سے اوپر جاسکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 60 ہزار ڈالرز کی سطح پر جاکر بٹ کوائن اپنی مزاحمتی سطح کو چھو جائے گی جس کے بعد امید ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت فورا سے اوپر جائے اور یہ امید دیکھائی جارہی ہے کہ مزاحمتی سطح کے بعد بٹ کوائن کی قیمت فوراً سے 64 ہزار یا 65 ہزار ڈالرز کی سطح کو چھو سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بٹ کوائن اپنی مزاحمتی سطح کو چھوتا ہے تو امید ہے کہ جب اسکی قیمت اوپر جانا شروع ہو تو وہ اپنی نئی بلندیوں کو چھوئے اور اب کی بار قیمت 78 ہزار ڈالرز سے تجاوز کرسکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ ڈپ میں جب بٹ کوائن کی قدر 73 ہزار ڈالرز سے 63 ہزار ڈالرز تک آئی تو اس وقت میں نہ تو بٹ کوائن زیادہ فروخت ہوا ہے اور نہ ہی زیادہ خریدا گیا ہے، جس کے باعث مارکیٹ کا توازن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کاروبار مکمل بند کرنے کا فیصلہ

تجزیہ کاروں کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے بلکل بھی نیچے نہیں جائے گی کیوں کہ وہ اسکی مزاحمتی اسٹیج ہے اور اس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت بڑھنا شروع ہوجائے گی۔

اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 63 ہزار ڈالرز پر مستحکم ہے، اس وقت بٹ کوائن کی قیمت نیچے بھی جاسکتی ہے اور اوپر بھی، آج بٹ کوائن کی قیمت میں ایک اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 63 ہزار 704 اعشاریہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا یہی کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو صبر سے کام لینا چاہیے کیوں کہ بہت زیادہ امید ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہو اور بٹ کوائن نئے ریکارڈ بنائے۔

Share With:
Rate This Article