اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-4 سے بری طرح شکست دے دی ہے۔

میچ کے پہلے ہاف سے ہی پاکستان نے 3 گول کی برتری بنالی تھی اور دوسرے ہاف میں ایک گول کیا جبکہ اپنی مخالف جنوبی کوریا کو کوئی گول کرنے نہیں دیا۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے جانے والے اذلان شاہ ہاکی کپ کے میچ میں پاکستان نے بہترین کھیل پیش کیا جس کے باعث جنوبی کوریا کو شکست دی اور کوئی گول اسکور نہیں کرنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/04/05/2024/latest/78772/

پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت، حنان شاہد، غضنفر علی اور سفیان خان نے گول اسکور کیے تھے اور پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسری فتح دلوائی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ایونٹ میں اپنے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی تھی۔

9 گول کے اس سنسنی خیز مقابلے میں کچھ بہترین گول دیکھنے کو ملے کیونکہ گرین شرٹس 60 منٹ کے طویل وقت کے بعد فاتحانہ طور پر سامنے آنے میں کامیاب ہوئے۔

میچ کا آغاز نویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملنے سے ہوا جسے سفیان خان نے بغیر کسی پریشانی کے گول میں بدل دیا۔ تاہم، ملائیشیا نے فوری جواب دیا اور ہوم سائیڈ کے لیے ابو کمال آرزئی نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔

پہلا کوارٹر 1-1 سے ختم ہوا لیکن دوسرے کوارٹر میں ملائیشیا نے برتری حاصل کر لی کیونکہ آرزئی نے ایک بار پھر گول کر دیا۔ تیسرا کوارٹر پچھلے سے مختلف نہیں تھا کیونکہ آرزئی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ڈرائیونگ سیٹ سنبھالے رکھی ۔

ملائیشیا میچ پر حاوی تھا جبکہ پاکستان کے لیے اپنے دفاع کو توڑنا مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن اس نے میچ میں واپسی کرکے تیز کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کیخلاف دو گول داغ دیے۔ سفیان اور ذکریا حیات نے بالترتیب 50ویں اور 53ویں منٹ میں گول کئے۔

ملائیشیا نے ایک بار پھر 56 ویں منٹ میں مارہان جلیل کی جانب سے گول کرکے برتری حاصل کرلی اور میچ کے اختتام میں صرف چار منٹ باقی رہ گئے، اس دوران پاکستانی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔

پاکستان نے گول کرنے کے لیے زور لگانا جاری رکھا اور سفیان نے ایک بار پھر 59ویں منٹ میں اسکور برابر کردیا۔

سفیان نے اپنا تیسرا اور پاکستان کا چوتھا گول کرنے کے چند سیکنڈ بعد، پنالٹی کارنر حاصل کیا جسے ابو محمود نے گول میں بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/09/04/2024/latest/76118/

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔ تمام قوم اس جیت پر مبارک کی مستحق ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ اس کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ہاکی ٹیم کی فتح قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خو شی ہے کہ پہلے ہی میچ میں پاکستان نے اپنی قابلیت کو منوایا ہے۔پاکستانی نوجوان اور بالخصوص ہمارے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹیم نے مثالی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔