Homeپاکستانمحکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

Lightning,sky,pakistan,storm,weather

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

کرم، چترال، سوات، دیر، کوہستان اور بالاکوٹ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعداز دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک اور گرم رہے گا جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ، چمن میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی کو ہ پیما نائلہ کیانی کا منفرد اعزاز،پہلی خاتون بن گئی

اسی طرح سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور گوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ادھر کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے بعد درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ شہر میں آج پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ایئر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی بیسویں نمبر پر آگیا۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Share With:
Rate This Article