Homeتازہ ترینمشن ورلڈکپ:پاکستان کی دورہ آئرلینڈ،انگلینڈکیلئےتیاریاں جاری

مشن ورلڈکپ:پاکستان کی دورہ آئرلینڈ،انگلینڈکیلئےتیاریاں جاری

Pakistan-Cricket-Team-Trainig-Session

مشن ورلڈکپ:پاکستان کی دورہ آئرلینڈ،انگلینڈکیلئےتیاریاں جاری

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آئرلینڈ ،انگلینڈ اور ورلڈ کپ کےلیے تیاریاں جاری، کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔

شاہینوں کی لاہور کی گرمی میں بھرپور مشقیں، شاہین آفریدی اور اعظم خان سمیت قومی اسکواڈ نے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں کیمپ کے دوسرے روز بھی تین گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا۔

پریکٹس سیشن کے بعد چھ قومی کرکٹرز نے میڈیا ڈے سیشن میں شرکت کی، شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں حارث رؤف، اعظم خان، صائم ایوب، عباس آفریدی، عرفان خان نیازی اور عثمان خان شامل تھے۔

حارث رؤف نے بتایا ہے کہ انجری کے بعد واپسی مشکل ہوتی ہے، محمد عامر سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، اعظم خان بولے پاور ہٹنگ کا کوئی دباؤ نہیں، اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان کی قومی ٹیم 6 مئی کو آخری پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی اور 7 مئی کو آئر لینڈ کیلئے روانہ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قومی ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات کی۔ اس موقع پر چئیرمین نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آفیشلز سے ہونے والی ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم سے کہا کہ میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لئے کھیلیں۔

محسن نقوی نے ٹیم کو پیغام دیا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں، شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔

اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان پہلے 5 ویں نمبر پر تھی لیکن حالیہ جاری ہونے والی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد اب پاکستان ٹیم 7ویں نمبر پر آگئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست اب بھی بھارت کی ٹیم ہے، لیکن اس کی برتری تھوڑی کم ہوئی ہے۔ بھارت کے بعد رینکنگ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں، جو پوائنٹس میں بہت قریب قریب ہیں۔ جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہے جو انگلینڈ سے تھوڑا پیچھے ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں دیکھا جائے تو بھارت کی ٹیم نے 6 پوائنٹس کی برتری مزید بڑھا لی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کھیل کے اس فارمیٹ میں واقعی اچھا پرفارم کررہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیت کر رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت اس سے بالکل پیچھے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کتنی مسابقتی اور دلچسپ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی میں 2 روز میں 2 بڑے افسر مستعفی

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم سے نمبرون کا تاج چھن گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ہندوستان کا دبدبہ برقرار ہے۔

تفصیل کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ءکے درمیان بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میںتنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی نے ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

ٹیم انڈیا کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 ءکی فاتح ٹیم آسٹریلیا نے ٹیسٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس ٹیم نے 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر کے آسٹریلیا کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کے طور پر تصدیق کر دی ہے۔ موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے آسٹریلیا نے ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اورمردوں کی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں نمبر ون مقام حاصل کر لیا ہے۔

Share With:
Rate This Article