Homeکھیلکرکٹورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

لاہور:(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا اقدام، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ئیرمین پی سی بی محسن نقوین نے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات کی۔اس موقع پر چئیرمین نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آفیشلز سے ہونے والی ملاقات کے  دوران محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم سے کہا کہ میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لئے کھیلیں۔

محسن نقوی نے ٹیم کو پیغام دیا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں، شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔

اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان پہلے 5 ویں نمبر پر تھی لیکن حالیہ جاری ہونے والی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد اب پاکستان ٹیم 7ویں نمبر پر آگئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست اب بھی بھارت کی ٹیم ہے، لیکن اس کی برتری تھوڑی کم ہوئی ہے۔ بھارت کے بعد رینکنگ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں، جو پوائنٹس میں بہت قریب قریب ہیں۔ جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہے جو انگلینڈ سے تھوڑا پیچھے ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں دیکھا جائے تو بھارت کی ٹیم نے 6 پوائنٹس کی برتری مزید بڑھا لی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کھیل کے اس فارمیٹ میں واقعی اچھا پرفارم کررہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیت کر رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت اس سے بالکل پیچھے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کتنی مسابقتی اور دلچسپ ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم سے نمبرون کا تاج چھن گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ہندوستان کا دبدبہ برقرار ہے۔

تفصیل کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ءکے درمیان بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میںتنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی نے ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

ٹیم انڈیا کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 ءکی فاتح ٹیم آسٹریلیا نے ٹیسٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس ٹیم نے 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر کے آسٹریلیا کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کے طور پر تصدیق کر دی ہے۔ موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے آسٹریلیا نے ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اورمردوں کی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں نمبر ون مقام حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی میں 2 روز میں 2 بڑے افسر مستعفی

Share With:
Rate This Article