Homeانٹرٹینمنٹبھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ

اترکھنڈ: (ویب ڈیسک )بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کا حملہ،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہرادون کی یونیورسٹی میں معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

دورا ن کنسرٹ سنیدھی چوہان اسٹیج پر پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک کنسرٹ کے شرکا میں سے گلوکارہ پر کسی نے پانی کی بوتل پھینکی۔

گلوکارہ اپنے اوپر بوتل پھینکے جانے پر اول تو گھبرا گئی،سنیدھی چوہان نے کچھ دیر تک بوتل کو دیکھا، پھر اردگرد دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ بوتلیں پھینکنے سے کیا ہوگا؟

گلوکارہ نے اس دوران پوچھا کہ کیا ایسا کرنے سے کنسرٹ رُک جائے گا؟ کیا آپ یہی چاہتے ہیں؟ جس پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے ایک آوازا میں کہا ‘نہیں’۔

مداحوں کا جواب سُن کر سنیدھی چوہان مُسکرائیں اور پھر اُنہوں نے دوبارہ سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔

وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ سنیدھی چوہان اس گھٹیا حرکت پر کنسرٹ چھوڑ کر بھی جاسکتی تھیں لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ لیجنڈ ہیں جبکہ لوگ آج کل بےشرم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

“ہیرا منڈی”:ویب سیریزاوراصل میں کیافرق؟

Share With:
Rate This Article