Homeپاکستانسعودی ولی عہدکی ہدایت پرسرمایہ کاروں کاوفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی ولی عہدکی ہدایت پرسرمایہ کاروں کاوفد پاکستان پہنچ گیا

Saudi-Delegation-Reach-Pakistan

سعودی ولی عہدکی ہدایت پرسرمایہ کاروں کاوفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی 30 کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، سعودہ ولی عہد نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا سرمایہ کاری کا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں، 50 رکنی وفد کل پاک سعودیہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع

سفارتی ذرائع کے مطابق آئی ٹی، میرین، مائننگ، تیل و گیس کی تلاش، ادویات سازی، اور ایوی ایشن سمیت 30 سے زائد سی ای اوز شامل ہیں، پی آئی اے، بھاشا ڈیم، آئی ٹی، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، اور کان کنی کے متعلق معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کو وفد دورے اور پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر بریفنگ دے گا۔

سعودی عرب کی 30 بڑی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل سرمایہ کاروں کا 50 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی سرمایہ کار آئی ٹی، میرین، مائننگ، تیل و گیس کی تلاش، ادویات سازی، ایوی ایشن میں سرمایہ کاری کریں گے، فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈیویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کا حصہ ہیں اور ان میں بھی پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ایم او یوز پر دستخط کیے جاسکتے ہیں۔

تجارتی وفد میں شامل اہم شخصیات پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گی اور سعودی وفد واپس جا کر سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری سے متلعق بریفنگ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات

Share With:
Rate This Article