Homeتازہ ترینپاکستانی عوام ہر جگہ عدم تحفظ کاشکار،جرائم کی شرح میں اضافہ

پاکستانی عوام ہر جگہ عدم تحفظ کاشکار،جرائم کی شرح میں اضافہ

Crime

پاکستانی عوام ہر جگہ عدم تحفظ کاشکار،جرائم کی شرح میں اضافہ

لاہور: (سنو نیوز) کراچی، لاہور یا راولپنڈی کون کب راہ چلتے مارا جائے یا لٹ جائے کسی کو معلوم نہیں، پاکستانی عوام ہر جگہ عدم تحفظ کا شکار ہوگئی، جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ ہو یا پنجاب کہیں بھی پاکستانی عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں ہے، کراچی کے علاقے عزیز آباد میں فائرنگ سے نوجوان شہاب مارا گیا، مقتول کے لواحقین نے یاسین آباد روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کراچی کھارادر کے علاقے میں 50 لاکھ روپے بینک ڈکیتی میں کمپنی کا ملازم ملوث نکلا، 2 روز قبل سمیر نامی شخص نے 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

صوبہ پنجاب کی بات کریں تو راولپنڈی کی ذیشان کالونی میں چور گھر کا صفایا کر گئے، متاثرہ شخص کے مطابق اہل خانہ تقریب پر گئے تھے پیچھے سے چور تالے توڑ کر نقدی اور سونا لے گئے۔

ادھر لاہور پولیس کی نااہلی سامنے آ گئی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد فیضان چھینی ہوئی موٹرسائیکل استعمال کرتا رہا جبکہ پولیس نے اس کے مالک کی رپورٹ پر ڈکیتی کے بجائے نوسربازی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او شاد باغ علی زیب کی غفلت سامنے آنے پر اسے فوری عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس پر پنجاب پولیس کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا تھا اور فورس پر حملہ کرنے کے ملزم کی گرفتاری کا پریشر بھی تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا، حملہ آور نے ٹکسالی میں پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سفیان خراسانی کے دوسرے بھائی کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے جارہے ہیں ، گرفتار ملزم سے گزشتہ رات پہنے گئے کپڑے اور دستانے بھی برآمدہوگئے، ملزم سفیاں اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔

ٹارگٹ کلر سفیان اور اسکے تین بھائی ایک کالعدم تنظیم کے سرگرم کارکن ہیں،چاروں بھائی لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ کے رہائشی ہیں،۔ٹارگٹ کلر سفیان کو مزید تحقیقات کے لیے سی ٹی ڈی سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد: شوہر نے فائرنگ کرکے 2بیویوں،4 بچوں کوقتل کردیا

یونیفارم میں لاہور پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا معاملہ سنگین ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ملزمان سیریل کلربن گئے، ٹیکسالی گیٹ کے قریب پولیس کانسٹیبل غلام رسول کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

اندرون شہر کانسٹیبل کو قتل کرنے سے پہلے ملزمان کو سیف سٹی کیمرے کے ذریعے گلبرگ میں دیکھا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ ٹیکسالی گیٹ کے قریب کانسٹیبل کو شہید کرنے والے شوٹر کی تصویر بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر نے غلام رسول کو تب ٹارگٹ کیا جب وہ پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا تھا تو اس وقت شوٹر نے فائرنگ کی۔

گزشتہ 10 دنوں میں لاہور میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 ملازم شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے، یاد رہے کہ 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو مسلح ملزمان نے ٹارگٹ کر کے قتل کردیا تھا۔

Share With:
Rate This Article