Homeانٹرٹینمنٹ5قسطوں کے بعد نیٹ فلکس نے کپل شرما شو بند کردیا

5قسطوں کے بعد نیٹ فلکس نے کپل شرما شو بند کردیا

the Great Kapil Sharma Show

5قسطوں کے بعد نیٹ فلکس نے کپل شرما شو بند کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) نیٹ فلیکس نے 5 قسطوں کے بعد ہی “دی گریٹ کپل” شو بند کردیا، ارچنا پورن سنگھ نے حال ہی میں پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ نیٹ فلکس شو کو سمیٹ لیا گیا ہے۔

دی گریٹ کپل شرما شو کی کریو ممبر ارچنا پورن سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں بتایا کہ کپل شرما اور ان کے دی گریٹ انڈین کپل شو کی ٹیم نے حال ہی میں نیٹ فلکس شو کو سمیٹ لیا یعنی ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آفتاب کا کپل شرما کیساتھ مشترکہ شو کے حوالے سے بڑا انکشاف

ارچنا پورن سنگھ کی انسٹاگرام اسٹوری نے شو کے مداحوں اور سامعین کو چونکا دیا کیونکہ یہ صرف 30 مارچ کو پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر لانچ کیا گیا تھا اور صرف 5 اقساط ہی آئی تھیں۔

اب شو کے ممبر، کامیڈین کیکو شاردا نے انکشاف کیا ہے کہ اس شو کو درحقیقت اس کے دوسرے سیزن کے لیے تجدید کیا گیا ہے اور یہ صرف عارضی طور پر ختم کیا گیا ہے۔

کیکو شاردا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیٹ فلکس پر نئے شروع ہونے والے شو کی آخری قسط یکم مئی کو شوٹ کی تھی، ٹیک فلکس پر دی گریٹ کپل شو کی ابھی صرف 5 قسطیں ہی آئیں، آخری قسط میں کپل شرما کے ساتھ شو میں بالی ووڈ اداکار عامر خان شریک تھے۔

Archana-Puran-Singh Post

Archana-Puran-Singh Post

کیکو نے مزید بتایا کہ 8 مزید اقساط تیار ہیں اور آنے والے ہفتوں میں سٹریم ہوں گی، اگلی ایک قسط میں سنی دیول اور بوبی دیول بھی شامل ہوں گے۔ جس کے بعد کپل ایک چھوٹا سا وقفہ لیں گے اور اپنے شو کے دوسرے سیزن کے ساتھ واپسی کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ہم نے 13 اقساط کیں ہیں اور دوسرا سیزن جلد ہی سامنے آئے گا۔ ہم نے ابھی پہلا سیزن سمیٹ لیا ہے۔

کیکو شاردا نے بتایا کہ ہم نے اگلے سیزن کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور ہم جلد دوبارہ سامنے آئیں گے یہ کوئی بہت بڑا خلا نہیں ہوگا،‘ کیکو نے کیکو شاردا نے یہ سب بھارتی میڈیا کے سامنے انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ او ٹی ٹی شامعین کیلئے نیا فارمیٹ ہے، اور بنانے والے نئے فارمیٹ کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ٹیلی ویژن پر، یہ لمبا ہوا کرتا تھا لیکن یہ مختلف فارمیٹس کے بارے میں ہے۔ ابھی ایک مختصر وقفہ ہوگا اور دوسرا سیزن جلد ہی واپس آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم وکی کو کپل شرما شو کا کتنا معاوضہ ملا تھا ؟

دی گریٹ انڈین کپل شو 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر رنبیر کپور، نیتو کپور اور ردھیما کپور ساہنی کے ساتھ پہلے مہمانوں کے طور پر لانچ ہوا تھا، جس میں کپل شرما اور سنیل گروور کو ان کے بدنام زمانہ جھگڑے کے بعد دوبارہ ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

کپل شرما نے دوسرے ایپی سوڈ میں کرکٹرز روہت شرما اور شریاس آئر کی میزبانی کی اور امتیاز علی، پرینیتی چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ نے شو کے تیسرے ایپی سوڈ میں اپنی فلم امر سنگھ چمکیلا کی تشہیر کی۔ وکی کوشل اور ان کے بھائی سنی کپل کے شو کی چوتھی قسط میں اور عامر خان شو کے آخری، پانچویں ایپی سوڈ میں ناظرین کو نظر آئے۔

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے انتہائی بری ویورشپ کے باعث کپل شرما کا شو نیٹ فلکس نے بند کردیا ہے، جس طرح کپل شرما ٹی وی پر کامیاب تھے اس طرح وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کامیابی سمیٹنے میں ناکام رہے جس کے باعث نیٹ فلکس نے دی گریٹ انڈین کپل شرما شو بند کردیا ہے۔

Post About Kapil Show

Post About Kapil Show

Share With:
Rate This Article