Homeپاکستانآرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال ن عبداللہ الطیبی ملاقات کرتے ہوئے

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: (سنو نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال ن عبداللہ الطیبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال ن عبداللہ الطیبی کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

آرمی چیف اور سعودی معاون وزیر دفاع نے فوجی تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کی جانب سے سعودی بری فوج کی استداد کار میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا ارادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاک فوج نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

سعودی معاون وزیر دفاع نے پاک سعودی دفاعی تعاون کے حوالے سے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں دفاعی تعاون اقر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کا عزم کیا۔

Share With:
Rate This Article