Homeتازہ ترینناشتے میں مکھن یا مارجرین: صحت کیلئے کون زیادہ مفید؟

ناشتے میں مکھن یا مارجرین: صحت کیلئے کون زیادہ مفید؟

Butter-Margarine

ناشتے میں مکھن یا مارجرین: صحت کیلئے کون زیادہ مفید؟

لاہور: (ویب ڈیسک) گھروں میں ناشتے کے دوران مکھن یا مارجرین کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ان دونوں میں سے صحت کیلئے کونسا زیادہ مفید ہے؟

اکثر اوقات لوگوں کی بڑی تعداد یہ بلکل نہیں جانتی کہ مکھن اور مارجرین میں کس چیز کا فرق ہے؟ اس رپورٹ سے معلوم ہوجائے گا کہ ان دونوں میں سے صحت کیلئے مفید کونسی چیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں برس پلاسٹک کچرے کی 22 کروڑ ٹن کی پیداوار متوقع

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مارجرین ایل الٹرا پروسیسڈ غذا ہے جبکہ مکھن میں سیچوریٹڈ یا سیر شدہ چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے، مکھن یا مارجرین میں کونسا زیادہ صحت مند ہے یہ جاننا بلکل بھی آسان نہیں ہے۔

مارجرین کے منظرعام پر آنے سے بہت پہلے بلکہ صدیوں سے مکھن کے استعمال کا رواج عام ہوا جو اب خوراک کا ایک اہم ترین حصہ بھی ہے۔

تاہم 20 ویں صدی کے وسط میں بہت سے لوگوں نے مکھن کی بجائے مارجرین کا استعمال شروع کردیا تھا، حالانکہ اس وقت اس بات پر اتفاق تھا کہ تمام اقسام کی چربی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

مکھن حاصل کرنے کیلئے دودھ کو گرم کرتے ہیں اور پھر کریم یا ملائی کو الگ کرنے کے لیے اسے ہلاتے ہیں، اس کے بعد ملائی کو الگ کر کے اس کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور اسے دوبارہ سے پھینٹا جاتا ہے جس سے مکھن نکلتا ہے اور اس میں جو مائع رہ جاتا ہے اسے چھاچھ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آج کل کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں،تحقیق

مارجرین کی تیاری کیلئے پانی کے ساتھ تیل پھینٹا جاتا ہے جس سے مارجرین حاصل کیا جاتا ہے، دونوں چیزوں کو ایکٹھے پھینٹنے سے ایک ٹھوس پراڈکٹ سامنے آتا ہے، اس ٹھوس پراڈکٹ میں ایملسیفائر اور رنگ جیسے مختلف اجزا بھی شامل کیے جاتے ہیں۔

ماہرین نے مارجرین کی تیاری میں مائع تیل کو ٹھوس چکنائیوں میں تبدیل کرنے اور انہیں زیادہ پھیلنے کے قابل بنانے کیلئے ان میں ہائیڈروجن یعنی پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوگیا کہ اس سے ٹرانس یا ہائیڈروجنیٹڈ چربی پیدا ہوتی ہے جو کہ غیر سیر شدہ چربی کی ہی ایک قسم ہے اور یہ دل کی بیماریوں اور صحت پر مضر اثرات کیلئے جانی جاتی ہے۔

Share With:
Rate This Article