Homeتازہ ترینآج کل کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں،تحقیق

آج کل کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں،تحقیق

Ct-Scan

آج کل کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں،تحقیق

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) نئی تحقیق میں اس بات کا واضح انکشاف ہوا ہے کہ آج کل کے دور کے نوجوان تیزی سے بڑھاپے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور بوڑھے ہورہے ہیں۔

تحقیق کرنے والے ماہرین کے مطابق نوجوانوں کا تیزی سے بڑھاپے کی طرف جانے سے کینسر جیسے موذی مرض میں بھی اضافے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید پر گلے ملنے کے کیا فوائد ہیں؟ جانیے

رپورٹس کے مطابق امریکی محققین نے پایا کہ 1950 اور 1954 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں 1965 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد میں جلد بڑھاپے کا امکان 17 فیصد زیادہ ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے تقریباً 149000 افراد کے خون کے ڈیٹا کی سٹڈی کی، نتائج سے معلوم ہوا کہ 55 سال سے کم عمر کے افراد میں جلد بڑھاپے کا تعلق کینسر کے خطرے کو بھی زیادہ کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھائی بہن اکثر کیوں لڑتے ہیں؟ اس کے پیچھے نفسیات کیا ہے؟

واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ڈاکٹر روئیی تایان کے مطابق امریکا اور عالمی سطح پر نوجوانوں میں کینسر کی متعدد اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

ڈاکٹر روئیی تایان نے بتایا ہے کہ اس اضافے کو جنم دینے والے عوامل کو سمجھنا نوجوان لوگوں اور آنے والی نسلوں میں کینسر کی روک تھام اور اس کی جلد تشخیص میں کارآمد ثابت ہوگی۔

Share With:
Rate This Article