Homeپاکستانرہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت بھارتی گانوں کے مداح

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت بھارتی گانوں کے مداح

Sher-Afzal-Marwat

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت بھارتی گانوں کے مداح

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت بھارتی گانوں کے مداح، کونسا گانا پسند شیر افضل مروت نے گانا سنا کر بتادیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایک انٹرویو میں میزبان کی فرمائش پر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل موڈ میں آگئے اور میزبان کو بتایا کہ انہیں بھارتی گانا ‘برسات کے موسم میں’ بہت زیادہ پسند ہے، اس کے بعد شیر افضل مروت نے گانا گا کربھی سنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرویو میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے بتایا کہ بچے گانے وغیرہ سن لیتے ہیں لیکن ان کی بیگم کو نہیں پسند اس لیے وہ گانے نہیں سنتیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عید کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا مداحوں کو پیغام

Share With:
Rate This Article