بٹ کوائن نےایک اورسنگ میل عبورکرلیا:ایک ارب ٹرانزیکشن مکمل
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) کرپٹوکرنسی کی سب سے پہلی اور قیمتی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا، بٹ کوائن نے ایک ارب کی ٹرانزیکشن کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔

بٹ کوائن کو اس سنگ میل تک پہنچنے میں تقریباً 15 لگے ہیں، 2009 میں بٹ کوائن پہلی مرتبہ دنیا میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس وقت بٹ کوائن کی حالیہ قیمت 63 ہزار 582 ڈالرز ہے جو کہ حالیہ طور پر ہی 73ہزار ڈالرز سے گری ہے۔

کرپٹوکرنسی تجزیہ کاروں اور کمپنیوں کے مطابق بٹ کوائن کی جانب سے ایک ارب کی ٹرانزیکشنز مکمل کرنا کرپٹو کرنسی کی دنیا میں بہت بڑا سنگ میل ہے، اور اس سنگ میل کو عبور کرنے پر کرپٹو کی دنیا میں ایک طرح سے جشن کا سماں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/05/05/2024/latest/78827/

جنوری 3، 2009 کو اپنے پہلے بلاک کی کان کنی کے بعد سے، بٹ کوائن نیٹ ورک 5,603 دنوں سے موجود ہے۔ اس وقت کے دوران، اس نے روزانہ اوسطاً 178,475 ٹرانزیکشنز کی ہیں، ان کو چھوڑ کر جو بجلی کے نیٹ ورک کے ذریعے کیے گئے ہیں، جو تیز تر لین دین کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ ڈپ کے باعث بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، بٹ کوائن 73 ہزار ڈالرز کی سطح سے گرکر اب 63 ہزار ڈالرز کی سحطح پر مستحکم ہے اور قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کیونکہ کچھ تجزیہ کاروں نے آئندہ کمی کے خلاف خبردار کیا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر تک گرسکتی ہے۔

جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالرز سے تجاوز بھی کرسکتی ہے اور اگر ایسا ہوتا تو پھر سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچے گا۔

کیا بٹ کوائن 60 ہزار ڈالرز تک گرسکتا ہے؟

مائیکل وین دی پوپ، جو کہ کرپٹو کرنسی کے مایہ ناز تجزیہ کار ہیں انکا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت ابھی تو مستحکم ہوگئی ہے لیکن وہ 60 ہزار سے 61 ہزار تک گرسکتی ہے۔

انہوں نے بٹ کوائن کی قیمت میں کمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بٹ کوائن کی قیمت میں درستگی کی توقع ہے، 60 ہزار ڈالرز تک قیمت گرنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت مستحکم رہے گی۔

پوپ نے مزید بتایا ہے کہ 60 ہزار ڈالرز پر آنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں دوبارہ سے تیزی متوقع ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت دوبارہ سے 70 ہزار ڈالرز سے اوپر جاسکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 60 ہزار ڈالرز کی سطح پر جاکر بٹ کوائن اپنی مزاحمتی سطح کو چھو جائے گی جس کے بعد امید ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت فورا سے اوپر جائے اور یہ امید دیکھائی جارہی ہے کہ مزاحمتی سطح کے بعد بٹ کوائن کی قیمت فوراً سے 64 ہزار یا 65 ہزار ڈالرز کی سطح کو چھو سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بٹ کوائن اپنی مزاحمتی سطح کو چھوتا ہے تو امید ہے کہ جب اسکی قیمت اوپر جانا شروع ہو تو وہ اپنی نئی بلندیوں کو چھوئے اور اب کی بار قیمت 78 ہزار ڈالرز سے تجاوز کرسکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ ڈپ میں جب بٹ کوائن کی قدر 73 ہزار ڈالرز سے 63 ہزار ڈالرز تک آئی تو اس وقت میں نہ تو بٹ کوائن زیادہ فروخت ہوا ہے اور نہ ہی زیادہ خریدا گیا ہے، جس کے باعث مارکیٹ کا توازن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/04/05/2024/latest/78730/

تجزیہ کاروں کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے بلکل بھی نیچے نہیں جائے گی کیوں کہ وہ اسکی مزاحمتی اسٹیج ہے اور اس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت بڑھنا شروع ہوجائے گی۔

اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 63 ہزار ڈالرز پر مستحکم ہے، اس وقت بٹ کوائن کی قیمت نیچے بھی جاسکتی ہے اور اوپر بھی، آج بٹ کوائن کی قیمت میں ایک اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 63 ہزار 704 اعشاریہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا یہی کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو صبر سے کام لینا چاہیے کیوں کہ بہت زیادہ امید ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہو اور بٹ کوائن نئے ریکارڈ بنائے۔