Homeتازہ ترینعید پر گلے ملنے کے کیا فوائد ہیں؟ جانیے

عید پر گلے ملنے کے کیا فوائد ہیں؟ جانیے

عید الفطر/ فائل فوٹو

عید پر گلے ملنے کے کیا فوائد ہیں؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) عید الفطر کا تہوار پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ملکوں میں مسلمان کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور اس تہوار کے موقع پر گلے ملنا بھی اہم روایت ہے، خاندان، دوست احباب خوشیاں بانٹتے اور ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہیں، لیکن کیا آپ گلے ملنے کے فائدے جانتے ہیں؟۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کے مطابق گلے ملنے سے گرمجوشی میں اضافہ ہوتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 400 افراد پر تحقیق کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ گلے ملنے سے بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور صحت اچھی رہتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو ان کے قریبی رشتہ داروں کی سپورٹ حاصل ہے وہ ڈپریشن کا شکار کم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عید پر بدہضمی سے بچنے کا آسان ترین علاج جانیے

گلے ملنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے تقریباً 200 افراد کا جائزہ لیا۔

ایک گروپ میں ایسے جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جنہوں نے 10 منٹ تک ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور 20 سیکنڈ کے لیے گلے ملتے رہے۔ دوسرے گروپ میں ایسے جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جو 10 منٹ اور 20 سیکنڈ تک خاموش بیٹھے رہے۔

دوسرے گروپ کے جوڑوں کے مقابلے پہلے گروپ کے جوڑوں میں دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں کمی دیکھی گئی۔ ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ جوڑوں کے درمیان پیار اور محبت دل کی صحت کے لیے بہتر ہے ان جوڑوں کے مقابلے جن میں روز بروز لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔

جب ہم گلے ملتے ہیں تو ہمارے جسم میں آکسیٹوسن نامی کیمیکل ہارمون کی تعداد بڑھ جاتی ہےجسے ماہرین نے cuddle hormone کا نام دیا ہے، اور ان ہارمون کے اضافے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ ہارمون خواتین میں زیادہ اثر کرتا ہے، اس کے علاوہ آکسیٹوسن بلڈ پریشر اور تناؤ کے ہارمون میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ گلے ملنے سے خوف کے احساس میں بھی کمی آتی ہے، ایسے افراد جو ہر وقت خوف میں رہتے ہیں، یا کسی بھی وجہ سے انہیں ڈر لگا رہتا ہے، تو گلے ملنے کی وجہ سے یہ خوف کم ہوجاتا ہے۔

Share With:
Rate This Article