Homeتازہ ترینعوام کیلئے اچھی خبر، آسان اقساط پر موٹر سائیکل حاصل کریں

عوام کیلئے اچھی خبر، آسان اقساط پر موٹر سائیکل حاصل کریں

موٹرسائیکل/ فائل فوٹو

عوام کیلئے اچھی خبر، آسان اقساط پر موٹر سائیکل حاصل کریں

لاہور: (ویب ڈیسک) ہنڈا سی ڈی 70 سی سی اپنی کفایت شعاری کی وجہ سے پاکستان کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہے تاہم مہنگائی کے طوفان میں اس کی قیمت بھی بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی

تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 سی سی کے خریدار، جو بینک الفلاح کے بھی صارف ہیں، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل صفر شرح سود پر آسان اقساط میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو آفر دی جا رہی ہے، جس میں وہ صفر شرح سود پر 6 ماہ کی اقساط میں ہنڈا سی ڈی 70 سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقساط پلان میں بینک الفلاح کے کسٹمرز کو ماہانہ 26 ہزار 317 روپے قسط ادا کرنی ہوگی۔

Share With:
Rate This Article