Homeکاروبارسونے کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی

کراچی :(ویب ڈیسک )سونے کی قیمت میں فی تولہ اضافے کا سلسلہ جاری،حالیہ اضافے کے بعد قیمت بلند ترین سطح کو پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1629روپے بڑھ کر 212277روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران مستقل برقرار رہنے سے عالمی سطح پر خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یومیہ بنیادوں پر سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کررہی ہیں۔

گذشتہ دنوں 600 روپے فی تولہ اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے ہونے کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2355 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

صدر جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں اس وقت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں اور ابھی مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات کے باعث پاکستان میں مقامی سطح پر بھی نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ سال ایک روز میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ 9 ہزار 900 روپے کا بلند ترین اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

Share With:
Rate This Article