Homeتازہ ترینجنوبی کوریا میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

جنوبی کوریا میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

eid ul fitar in south korea

جنوبی کوریا میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔ عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو منائی جارہی ہے ۔ جنوبی کوریا مرکزی مسجد سیول میں عید کا بڑا اجتماع ہوگا۔

دیگر شہروں میں بھی عید کے چھوٹے بڑے اجتماع منعقد کیے جارہے ہے۔ جنوبی کوریا کے مسلمانوں کے لیے عید کی دوہری خوشی، عید کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق مسلمانوں کی کوریا میں آمد تاریخی اعتبار سے بہت پرانی ہے۔ کوریا میں اسلام چین کے راستے داخل ہوا تھا۔ کوریا میں اسلام کی پہلی شہادت چینی “تانگ سلطنت ( 907-617) کے دوران ہوئی ہے۔ جس میں “کوریو بادشاہت (918-1392) تک باقاعدہ کاروباری تعلقات قائم ہو چکے تھے۔

بعض مورخین کے نزدیک 751 میں عباسی خلیفہ کی چینی بادشاہ کے ساتھ ایک جنگ ہوئی تھی جسے جنگ طلاس یا معرکہ نہر طلاس کہا جاتا ہے۔ اس جنگ میں چین کو شکست ہوئی اور مسلمان چین میں داخل ہو گئے۔ جہاں سے وہ جزیرہ نما کوریا تک پہنچ گئے۔ زیادہ معتبر مسلمان تاریخ دانوں کے نزدیک مسلمان پہلی بار نویں صدی میں کوریا آئے جب عرب اور ایرانی تاجر کورین شیلا بادشاہت کے ساتھ تجارت کرنے آئے۔ شیلا بادشاہت کا مرکز موجودہ دیگو کے قریب گیونگجو شہر تھا۔ جو آج بھی کوریا کا سب سے تاریخی شہر کہلاتا ہے۔

اس بات کے ثبوت کیلے گیونگجو کے کھنڈر سے کچھ ایسے مجسمے ملے ہیں جن کے نقش ونگار عربوں جیسے ہیں۔ اور کچھ پرانی لکھائی میں عربوں کی آمد کا ذکر ہے۔ نویں صدی کے مشہور عرب جغرافیہ دان عبد اللہ ابن خردادبہ نے اپنی کتاب “کتاب المسالک والممالک” میں کوریا کا ذکر کیا۔

بعد میں ایک اور عرب محمد الادریس نے دنیا کا نقشہ تیار کیا۔ اس عالمی اٹلس میں پہلی بار کوریا کا نقشہ، تاریخ اور بادشاہت کے بارے معلومات لکھی گئی۔ کوریا میں آج بھی اس نقشے کو کوریا کا پہلا عالمی نقشہ مانا جاتا ہے۔ جبکہ کوریا نے اپنا پہلا مقامی نقشہ “کانگ نی دو” بہت بعد 1402ء میں تیار کیا۔

Share With:
Rate This Article