Homeکھیلٹی ٹوینٹی ورلڈکپ2024 کا آفیشل ترانہ ریلیز

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ2024 کا آفیشل ترانہ ریلیز

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ2024 کا آفیشل ترانہ ریلیز

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ2024 کا آفیشل ترانہ ریلیز

کراچی: (ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترانے کو میوزک ویڈیو کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس میں آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، کرکٹ اسٹار کرس گیل، علی خان، شیو نارائن چندر پال اور دیگر کیریبین شخصیات جلوہ گر ہوئے ہیں۔

اس ترانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار شان پال اور سپر اسٹار کیس نے گایا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

سپر ایٹ راونڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔

میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،ٹیم کے کپتان روہت شرماجبکہ ہارڈک پانڈیا نائب کپتان ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں 3 فاسٹ باؤلرز اور چار اسپنرز کو شامل کیا ہے۔حیرت انگیز طور پر تجربہ کاربلے باز لوکیش راہل اورحالیہ ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے سب سے شاندار باؤلنگ کرنے والے محمد شامی جگہ نہ بنا سکے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یزویندر چاہل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ،ان کےعلاوہ کلدیپ یادو، رویندرا جدیجا اور اکشر پٹیل بھی بھارتی دستے کا حصہ ہیں۔

فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں ،جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج،ہردک پانڈیا اور شیوم دوبے بھی شامل ہیں جبکہ بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کے لیے کپتان روہت شرما،یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، سوریا کمار یادیو، ریشاھ پنت اورہارڈک پانڈیا ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بھارت کےاعلان 15 رکنی اسکواڈ میں سے تقریبا9 کھلاڑی 2022میں ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں جس میں بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اورانکا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیاتھا۔

بھارتی ٹیم ایونٹ کا آغاز 5جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد وہ 9 جون کو پاکستان، 12 جون کو امریکا اور 15 جون کو کینیڈا کے مدمقابل ہو گی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے آنے والی پاکستان سیریز اور ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ اور پاکستان سیریز میں جوز بٹلر انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انگلینڈ بورڈ نے اعلان میں واضح بتادیا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی کپتانی ٹی20 ورلڈ کپ اور پاکستان سیریز کیلئے جوز بٹلر کریں گے جب کہ تجربہ کار کھلاڑی معین علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو، سیم کرن، ہیری بروک، بین ڈکٹ، ول جیکس، ٹوم ہارٹلے، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، فل سالٹ، عادل رشید، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جوفرا آرچر نے آخری بار مارچ 2023 میں انگلینڈ کی طرف سے میچ کھیلا تھا۔

اگلے ماہ مئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے جہاں پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل 4 ٹی 20 میچز کی سیریز ہوگی جس کا پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ای سی بی نے پاکستنان کے ساتھ ہونے والی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے ارکان کو واپس بلالیا۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ پاکستان کے ساتھ بھی انگلینڈ کی 4میچز کی ٹی20 سیریز ہے اور اس کے بعد ورلڈ کپ ہے، اور جو ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلے گی وہی ٹی20 ورکڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوگی۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر اس وقت آئی پی ایل میں راجستھان رائلز میں ہیں، فل سالٹ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ معین علی چنئی سپرکنگز کی ٹیم میں ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے پیر کو اپنے عارضی ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں سے بات بھی کی تاکہ انہیں بتایا جائے کہ انہیں ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ اور پاکستان سیریز کیلئے سلیکٹ کرلیا گیا ہے اور آئی پی ایل میں شامل افراد سے کہا ہے کہ وہ ناک آؤٹ، پلے آف مرحلے میں آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔

آئی پی ایل کا پلے آف مرحلہ 21 مئی سے 26 مئی تک جاری رہے گا اور انہیں تاریخوں کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کی 4 میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے جس کے باعث انگلش کھلاڑی آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ایسے کھلاڑی جو انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں اور آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ان میں جونی بیرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون پنجاب کنگز کا حصہ ہیں جبکہ ول جیکس اور ریس ٹوپلی دونوں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انگلش کھلاڑی 19-18 مئی تک واپس انگلینڈ چلے جائیں گے اور انگلینڈ پاکستان سیریز میں حصہ لیں گے اس کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

Share With:
Rate This Article