Homeکھیلکرکٹپاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف جیت کا مزہ چکھ لیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف جیت کا مزہ چکھ لیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف جیت کا مزہ چکھ لیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف جیت کا مزہ چکھ لیا

کراچی:(سنونیوز) پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز/ چوتھا ٹی 20 میچ ،پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں جیت کا مزہ چکھ لیا ، سیریز میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں سے شکست دے دی ،پاکستانی ٹیم نے 85 رنز کا ہدف 16.3اوور میں2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کیا،عائشہ ظفرنے 42رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

گل فیروزہ21 رنزبنا کرناٹ آوٹ رہیں۔سدرہ امین 15،منیبہ علی نے 8 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمیلیہ کونیل،ایفی فلیچر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر84 رنزبنائے ،شمین کیمپبل 26 ،زیدہ جیمز 19رنزبنا کرنمایاں رہیں۔پاکستان کی سعدیہ اقبال اورکپتان ندا ڈار نے3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ہونے والے تین میچز میں مسلسل پاکستانی ویمنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ویسٹ انڈیز ویمن ون ڈے کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمن ناقابل شکست رہی اور پاکستان ویمن کو وائٹ واش سے دوچار کیا۔

Share With:
Rate This Article