Homeپاکستانمہنگائی سےستائے عوام کوریلیف دینےکیلئے نواز شریف کابڑااعلان

مہنگائی سےستائے عوام کوریلیف دینےکیلئے نواز شریف کابڑااعلان

Nawaz-Sharif

مہنگائی سےستائے عوام کوریلیف دینےکیلئے نواز شریف کابڑااعلان

لاہور: (سنو نیوز)قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوبارہ گنتی میں سیٹ جیتنے پر رانا محمد ارشد کو مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت بھارتی گانوں کے مداح

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو میرا سلام، نواز شریف نے مزید کہا کہ ننکانہ میں ہونے والے جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ مکمل کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور پورے صوبے اور ملک میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے اور مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کی مشکلات حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Share With:
Rate This Article