صوبہ پنجاب کے طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز
Image

لاہور:(سنو نیوز) پنجاب کے طلبہ کےلئے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا طلبہ کے لئے عید گفٹ، صوبے بھر کے طلبہ وطالبات کیلئے "چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس" کے 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

طلبہ کوآسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹر ک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 19ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی ۔ طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔

طلبہ کی طرف سے20ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبہ 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائینگی ۔ ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔ بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل 2024ہے۔

بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی گریجویٹس کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے۔ آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کیلئے طالبعلم کی عمر18سال سے زائد اورڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے۔

طلبہ bikes.punjab.gov.pk پر29اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہداہت پر 19 ہزارپیٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائیکس دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/20/03/2024/pakistan/73671/

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 20 مارچ 2024ء کو طلبہ کے لئے 20 ہزار بائیکس پراجیکٹ کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بینک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

20 ہزار بائیکس پراجیکٹ کےایم او یو پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی اور صدر پنجاب بینک ظفر مسعود نے دستخط کئے تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے مجوزہ الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس کا معائنہ کیا۔ بائیکس کے نرخ کے بارے میں پوچھا اور کوالٹی چیک کی۔ انہوں نے بائیکس کا کلر حکومت پنجاب کے سبز لوگو کے کلر کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بائیکس کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا۔ طلبہ کو 19 ہزار پیٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک کی فراہمی پر سود حکومت دے گی، پیٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 5 ہزار اور ای بائیک کی قسط 10 ہزار سے کم ہوگی۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے۔ 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ طلباء کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے لئے بائیکس کی فراہمی چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت ایک انقلابی سکیم ہے۔ ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں وقت کی بچت کو یقینی بنائے گی۔ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں بہتری کا سبب بنے گی، بائیکس کی تقسیم میں طلبہ و طالبات کی یکساں نمائندگی خوش آئند ہے۔