Homeتازہ ترینرواں برس پلاسٹک کچرے کی 22 کروڑ ٹن کی پیداوار متوقع

رواں برس پلاسٹک کچرے کی 22 کروڑ ٹن کی پیداوار متوقع

Plastic-Garbage

رواں برس پلاسٹک کچرے کی 22 کروڑ ٹن کی پیداوار متوقع

لوزان: (ویب ڈیسک) ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ رواں برس دنیا بھر سے 22 کروڑ ٹن پلاسٹک کچرے کی پیداوار متوقع ہے، یہ مقدار 20 ہزار ایفل ٹاور کے وزن کے برابر ہے۔

خیراتی ادارے ارتھ ایکشن کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں عالمی سطح پر فی شخص 28 کلو گرام پلاسٹک کچرا پیدا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا میں روزانہ کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے؟ اہم انکشافات

خیراتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تہائی سے زیادہ مقدار پلاسٹک کی اپنے استعمال کے بعد آلودگی کا سبب بنے گی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ 6 کروڑ 95 لاکھ ٹن سے زائد پلاسٹک ویسٹ زمین کو آلودہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس کچرے میں پلاسٹک پیکجنگ، گھروں میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء اور ٹیکسٹائل میں استعمال ہونے والا پلاسٹک شامل ہے۔

خیراتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں پلاسٹک اوور شوٹ ڈے کا بھی اندازہ لگایا ہے، پلاسٹک اوورشوٹ ڈے وہ دن ہوگا جب پلاسٹک کچرے کی مقدار دنیا کے نمٹنے کی صلاحیت سے تجاوز کر جائے گی، ماہرین کے مطابق یہ دن رواں سال 5 ستمبر کو متوقع ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مہینے تک دنیا کی تقریباً 50 فی صد سے زائد آبادی ان علاقوں میں رہ رہی ہے جہاں پر پلاسٹک کچرے کی پیداوار وہاں کی نمٹنے کی سکت سے تجاوز کرگئی ہے، یہ شرح پلاسٹک اوور شوٹ ڈے تک 66 فی صد تک بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گھریلو آلات میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ہوگا

Share With:
Rate This Article