28 April 2024

Homeتازہ تریندنیا میں روزانہ کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے؟ اہم انکشافات

دنیا میں روزانہ کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے؟ اہم انکشافات

Food-Waste

دنیا میں روزانہ کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے؟ اہم انکشافات

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے؟ تحقیقاتی رپورٹ نے اہم انکشافات کردیے، رپورٹ کے مطابق دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہوت ہے۔

اقوام متحدہ کی فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، جبکہ 2022 میں دنیا میں صرف ایک دن میں ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

انسان کے پیٹ میں ‘ایل’ مچھلی: ڈاکٹرز بھی حیران

خوراک کا زیادہ ضیاع گھروں اور خاندانوں کی جانب سے کیا گیا، جو کہ 60 فیصد ہے، جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور کینٹین میں صرف 28 فیصد جبکہ گروسری اور قصاب وغیرہ کی دکانوں پر صرف 12 فیصد خوراک ضائع کی گئی۔

عالمی ادارے کے مطابق خوراک کا اس حد تک ضیاع عالمی المیہ ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کا کھانا گھرانوں اور کاروباری اداروں نے ضائع کیا جب کہ دنیا بھر میں تقریباً 800 ملین سے زائد لوگ بھوکے مررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

افطاری کے فوراً بعد سگریٹ پینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا ہر فرد سالانہ 79 کلو گرام خوراک ضائع کرتا ہے۔ اس سے دنیا میں بھوک سے متاثرہ ہر فرد کو روزانہ 1.3 کھانے دیے جاسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کی کوششوں کو بہتر بنانے اور شہروں میں ضائع کی جانے والی خوراک کو بطور کھاد استعمال کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Share With:
Rate This Article