29 April 2024

Homeپاکستانمریم نواز کی ‘نواز شریف کسان کارڈ’ کی منظوری

مریم نواز کی ‘نواز شریف کسان کارڈ’ کی منظوری

مریم نواز کی ‘نواز شریف کسان کارڈ’ کی منظوری

لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘نواز شریف کسان کارڈ’ کی منظوری دے دی۔ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں دوسرے روز بھی پنجاب میں زرعی اصلاحات کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفننگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو دو سال میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 24800 جدید ترین زرعی آلات دیئے جائیں گے۔ زرعی زمین کو رہائشی مقاصد کے استعمال کو روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔ ایگریکلچرل ایکسٹنشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور 500 ایگریکلچر گریجوایٹس کی بھرتی پر اتفاق کیا گیا۔

پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا نواز شریف کسان کارڈ پراجیکٹ، بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔نواز شریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز ( MAC) بنائے جائیں گے۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پر جدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کیساتھ ہمیں کم از کم تین سال کا پروگرام چاہئیے: وزیر خزانہ

پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنے گا، کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری دی گئی۔ سنٹر آف ایکسیلینس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سنٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سنٹر میں جینوم سنٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمنٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہوگی۔ جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت روکنے کیلئے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔

Share With:
Rate This Article