28 April 2024

Homeپاکستانعالیہ اور صنم میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتار

عالیہ اور صنم میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتار

عالیہ حمزہ اور صنم جاوید/ فائل فوٹو

عالیہ اور صنم میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتار

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

جیل حکام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کریں گے۔ میانوالی پولیس دونوں کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کیساتھ ہمیں کم از کم تین سال کا پروگرام چاہئیے: وزیر خزانہ

یاد رہے میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

Share With:
Rate This Article