29 April 2024

Homeتازہ ترینجنوبی افریقہ: بس کھائی میں جاگری، 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ: بس کھائی میں جاگری، 45 افراد ہلاک

Bus-accident

جنوبی افریقہ: بس کھائی میں جاگری، 45 افراد ہلاک

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں بس کو حادثہ، مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک جبکہ ایک بچی شدید زخمی بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھونے کے باعث بس گہری کھائی میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں:

برج خلیفہ کے مکین مختلف اوقات میں سحری و افطاری کیوں کرتے؟

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پل کی اونچائی تقریباً 50 میٹر (165 فٹ) تھی جہاں سے بس نیچے کھائی میں گری، زمین سے ٹکرانے کی وجہ سے مسافر بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی جنوبی افریقہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بس کے کھائی میں گرجانے کے باعث 45مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ 8 سالہ بچی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، زندہ بچ جانے والی بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں چاقو سے حملہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Share With:
Rate This Article