Homeتازہ ترینافطاری کے فوراً بعد سگریٹ پینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

افطاری کے فوراً بعد سگریٹ پینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

Ifftari

افطاری کے فوراً بعد سگریٹ پینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا برکتوں والا مہینہ جاری ہے اور اس ماہ میں مسلمان اس کی برکتوں اور رحمتوں سے مستفید ہونے میں مشغول ہیں۔ لیکن وہ افراد جو روزہ افطار کرتے ساتھ ہی سگریٹ پیتے ہیں انکو معلوم ہونا چاہیئے کے افطاری کے فوراً بعد سگریت پینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ افطار کرنے کے فوراً بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ افطار کے وقت جسم کو گلوکوز، پانی اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔

افطاری کے وقت جب فوراً سے سگریٹ پیا جائے تو یاد رکھیں کہ سگریٹ کے ایک کش سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور مناسب مقدار میں آکسیجن خون میں جذب نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح میں اضافے کا انکشاف

شریانیں سکڑنے سے جب خون میں آکسیجن کم شامل ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اس کے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

خون گاڑھا ہوجانے کے باعث دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی مقدار میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور ان سب چیزوں کے باعث دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

تحقیقی ماہر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنی چاہیئے، سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ اور جسمانی جھٹکوں کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔ تحقیق کے مطابق افطاری کے فوراً بعد سگریٹ پینا انسان کی اچانک موت کا سبب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روزہ دارتلی ہوئی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں: طبی ماہرین

ماہرین طب نے بتایا ہے کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور یہ نقصان باقی پورا سال پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ جب کافی وقت بعد سگریٹ پیا جائے تو اس سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جو سخت نقصان دہ ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ یوں تو سگریٹ نوشی کے باعث جان کو خطرات لاحق ہوتے ہیں تو اس کے استعمال کو کم کردینا چاہیئے۔ مزید ماہرین نے بتایا ہے کہ افطاری کے بعد اگر سگریٹ کی شدید طلب ہو تو 30 سے 40 منٹ بعد سگریٹ نوشی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تنہائی روزانہ 15 سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں سگریٹ پینے کی عادت کو ختم کیا جاسکتا ہے کیونکہ انسان نے جب روزہ رکھا ہو تو وہ دن بھر میں تقریباً 13 سے 14 گھنٹے تک سگریٹ نہیں پیتا، تو یہ عمل سال بھر بھی کرسکتا ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ ماہ رمضان ایسا مہینا ہے جس میں انسان کی طبیعت میں نظم و ضبط پیدا ہوجاتا ہے اور وہ سگریٹ نوشی کی عادت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ترک کرسکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article