Homeتازہ ترینانسان کے پیٹ میں ‘ایل’ مچھلی: ڈاکٹرز بھی حیران

انسان کے پیٹ میں ‘ایل’ مچھلی: ڈاکٹرز بھی حیران

EEll

انسان کے پیٹ میں ‘ایل’ مچھلی: ڈاکٹرز بھی حیران

لاہور: (ویب ڈیسک) انسان کے پیٹ میں زندہ ایل مچھلی دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے، سرجری کی مدد سے اس کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ ویتنام کے کوانگ نین صوبے کا ہے، جہاں پر 34 سالہ شخص پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا اور جیک کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کچھ عجیب و غریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن کی بڑی وجہ قرار

میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے فوراً سے اس شخص کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جس کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا کیوں کہ اس شخص کی جان کو خطرہ تھا۔

ڈاکٹرز نے فوراً سرجری کرتے ہوئے مریض کی آنتوں سے تقریب 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال لی جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران اور پریشان رہ گئے۔

Eelllll

ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریض کی کامیاب سرجری کرلی گئی ہے، اس کی جان کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے، مریض کے ہوش میں آنے کے بعد اس سے مچھلی کے پیٹ میں جانے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر وہ کوئی خاطرہ خوا جواب نہ دے سکا۔

ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ آنت کے جس حصے کو ایل مچھلی نے نقصان پہنچایا تھا اس حصے کو بھی سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا ہے تاکہ آنت کو مزید نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہ رمضان میں بڑھتے وزن کو کیسے قابو کیا جائے؟

Share With:
Rate This Article