ماہ رمضان میں بڑھتے وزن کو کیسے قابو کیا جائے؟
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تلی ہوئی چیزیں کھانے کے باعث لوگوں کے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہاں تک کہ لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ روزے رکھنے پر بھی وزن کم ہونے کے بجائے بڑھا ہے، جبکہ ماہ رمضان میں خصوصاً جسمانی وزن میں کمی اور توند سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

روزہ دار اگر سحری اور افطاری میں عقل سے کام لیں تو آپ روزوں کے دوران کئی کلو تک وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اناج اور جو کی روٹی سحری میں استعمال کرنی چاہیئے تاکہ پیٹ دیر تک بھرا رہ سکے اور کمزوری محسوس نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/03/2024/latest/73522/

طبی ماہرین کے مطابق چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ گرم مشروبات جسم میں ڈی ہائیڈریشن اور پانی کی کمی کا باعث بنتے ہیں، گرم موسم میں جسم میں پانی کی کمی ہوجانے سے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ایسی غذا جن میں کاربوہائیڈریٹس اور پروٹینز کی مقدار زیادہ ہو استعمال کرنی چاہیئے جیساکہ انڈے، آلو، دہی، دالیں، گوشت وغیرہ،ایسی غذا استعمال کرنے سے جسمانی توانائی کو پورا دن مستحکم رکھا جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین نے سحری کی طرح افطار میں بھی جو چیزیں استعمال کرنی چاہیئے انکا بتایا ہے کہ افطاری میں روٹی کی بجائے پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ پھل اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے کم کیلوری کے ساتھ ساتھ بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/12/03/2024/latest/72732/

زیادہ تلی ہوئی اور کیلوریز والی غذاؤں کو پھلوں، اجناس، چربی سے پاک گوشت اور سبزیوں سے بدل دیں، اگر ایسا ممکن نہیں تو جو بھی کھانا کھائیں وہ اعتدال کے ساتھ کھائیں ورنہ زیادہ کھانا نقصان دہ ہی ثابت ہوگا اور وزن کم ہونے کی بجائے بڑھے گا۔

ماہرین کے مطابق روزہ داروں کا میٹابولزم سسٹم سست ہوا ہوتا ہے اور اگر زیادہ کھانا کھایا جائے تو جسم کیلئے کیلوریز کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ماہرین نے کھجور سے روزہ کھولنے کے فوائد بھی بتائے، ماہرین کے مطابق کھجور سے روزہ کھولنے سے بھوک کا احساس بہت جلد کم ہوتا ہے اور کھانے کو جلد ہضم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کھجور جسم کو بہترین توانائی بھی فراہم کرتی ہے اور انسان کو زیادہ کھانے سے روکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/13/01/2024/latest/64449/

ماہرین کے مطابق جس نے وزن کم کرنا ہو وہ پورا دن 12 سے14 گھنٹے ورزش کرتے اور بہت کم مقدار کھانے کی لیتے ہیں، یہی کام انسان ماہ رمضان میں قدرتی طور پر کررہا ہوتا ہے صرف روزہ داروں کو اعتدال سے خوراک کا استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تھوڑی بہت ورزش جاری رکھیں تاکہ کیلوریز کی کمی کو فائدے کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔ ایسا کرنے سے چربی میں نمایاں کمی ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں انسان کو توند یا پیٹ سے نجات مل جاتی ہے۔