28 April 2024

Homeتازہ ترینکاروباری ہفتے کا آخری روز، 100انڈیکس میں 137 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کا آخری روز، 100انڈیکس میں 137 پوائنٹس کی کمی

Pakistan-Stock-Exchange

کاروباری ہفتے کا آخری روز، 100انڈیکس میں 137 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (رپورٹ آصف علی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کا آغاز تیزی سے شروع ہوا لیکن جلد ہی سرمایہ کاروں نے ہفتے اور اتوار کی دو تعطیلات کے باعث رسک لینا مناسب نہ سمجھا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں 137 پوائنٹس کی مندی رہی جس کے بعد انڈیکس 67,005 پوائنٹس پر بند ہوا، ہفتے کا آخری کاروباری سیشن ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں کمی رہی

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں مزید اجارہ سکوک بانڈز فروخت

مجموعی طور پر آج 31 کروڑ30 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی، جمعرات کو 42 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا، عارف حبیب لمیٹڈ کے ٹریڈر ندیم الدین نے سنو نیوز کو بتایا مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن کی ضرورت تھی، مندی سے حصص کی قیمتیں پرکشش سطح پر آ گئی ہیں اور آئندہ ہفتے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہے گا۔

حصص بازار میں ٹریڈرز نے 9 ارب 90 کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا، گوکہ مارکیٹ میں مندی رہی لیکن اس کے باوجود سرمایہ کاروں نے 17 ارب روپے منافع کما لیا ہے۔

مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 447 ارب روپے پر بند ہوئی، ایک روز قبل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 430 ارب روپے تھی، جمعہ کو مارکیٹ میں 343 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 118 میں کمی اور 19 میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کمپنی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرا دی

آج مارکیٹ میں ہوئیسٹ پاکستان کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 70 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1300 روپے پر بند ہوئی، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے شیئر کی قیمت 42 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 1122 روپے 95 پیسے ہو گئی۔

سب سے زیادہ 15 روپے 50 پیسے کی کمی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی قیمت میں ہوئی جس کی قیمت 452 روپے ہو گئی، محمود ٹیکسٹائل ملز کے حصص کی قیمت 10 روپے 97 پیسے کم ہو کر 383 روپے 3 پیسے پر آ گئی۔

Share With:
Rate This Article