Homeپاکستانمشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، وزیر خزانہ کمیٹی سے باہر

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، وزیر خزانہ کمیٹی سے باہر

وزیراعظم شہباز شریف /فائل فوٹو

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، وزیر خزانہ کمیٹی سے باہر

اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی۔ 8 رکنی کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر تشکیل کر دہ 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کمیٹی میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شامل کر لیا گیا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مشترکہ مفادات کونسل سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کیساتھ ہمیں کم از کم تین سال کا پروگرام چاہیے: وزیر خزانہ

بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلی اراکین ہوں گے۔ کونسل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر سیفران امیر مقام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نو تشکیل شدہ کونسل نگران دور کی مشترکہ مفادات کونسل کی جگہ لے گی جس میں وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر قانون عرفان اسلم اور فواد حسن فواد شامل تھے۔

Share With:
Rate This Article