Homeتازہ ترینبابراعظم ایک بار پھرقومی ٹیم کے کپتان مقرر

بابراعظم ایک بار پھرقومی ٹیم کے کپتان مقرر

بابراعظم ایک بار پھرقومی ٹیم کے کپتان مقرر

بابراعظم ایک بار پھرقومی ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور:(سنونیوز)قومی ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ ہوگیا،رواں سال ہونے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتان پھر بابر اعظم ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی قیادت کرینگے،اس سے قبل پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی رابطہ کیا۔

سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کے بابراعظم ایک بار پھر کپتان ہونگے۔

اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ مجھے کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتا سکتے ہیں؟؟ جس پر پی سی بی حکام جواب نا دے سکے بس فیصلے سے آگاہ کیا۔

بورڈ کی جانب سے صرف اتنا ہی کہاگیا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دی جائے۔کرکٹ بورڈ آج یا کل پریس ریلیز کے ذریعے بابر اعظم کی کپتانی کا اعلان کریگا۔

گذشتہ چند دنوں سے بابراعظم کی بطور کپتان واپسی کی خبریں گردش کررہی تھیں،پی سی بی کی بنائے جانے والی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھی چیئرمین پی سی بی کو بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی گزارش کی گئی تھی اس کے علاوہ دیگرحوالوں سے بھی بابراعظم کا نام بطور کپتان سب سے زیادہ لیا جارہا تھا جس کی بنا پر انہیں دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے گذشتہ سال نومبر میں انہیں بیک وقت تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹادیا تھا اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم دونوں کپتان اپنی ذمہ داریوں کوادا کرنے میں ناکام ہے اور ٹیم کو انکی کپتانی میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا ہڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

کپتان کے بعد پی سی بی نے کوچز سے متعلق بھی فیصلہ کرلیا

Share With:
Rate This Article