28 April 2024

Homeتازہ ترینکپتان کے بعد پی سی بی نے کوچز سے متعلق بھی فیصلہ کرلیا

کپتان کے بعد پی سی بی نے کوچز سے متعلق بھی فیصلہ کرلیا

Coaches

کپتان کے بعد پی سی بی نے کوچز سے متعلق بھی فیصلہ کرلیا

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال اور ریڈ بال کیلئے الگ الگ کوچز لگانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ کوچ جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے الگ کوچ تعینات کیے جائیں گے۔

غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، فاسٹ بولنگ کوچ کیلئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم کوایک مرتبہ پھرسے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

ذرائع پی سی بی کے مطابق کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کے ساتھ معاملات جاری ہیں جو کہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، گیری کرسٹن کو وائٹ بال کی کوچنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی کو قومی ٹیم کی ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ بھی سونپی جاسکتی ہے، غیر ملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے جلد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد کوچنگ اسٹاف سے متعلق اعلان کرے گا۔

Share With:
Rate This Article