28 April 2024

Homeتازہ ترینٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل، کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل، کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر

Toba Tek singh Murder case

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل، کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر

ٹوبہ ٹیک سنگھ :(سنو نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا معاملہ ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر قرار دیدیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کےڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو یکم اپریل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے بارے لائن آف ایکشن دیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کرینگے۔ محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ماریا بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا جبکہ مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا تھا جہاں بھائی نے اپنے باپ اور دوسرے والد کیساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھائی اپنی بہن کا گلا دبا کر اس کو بے دردی کیساتھ قتل کر رہا ہے جبکہ دوسرا بھائی موبائل سے یہ سارا واقعہ فلما رہا ہے اور ان دونوں کا باپ چارپائی پر بیٹھا یہ سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فیملی نے مل کر لڑکی کوقتل کردیا

سوشل میڈیا پر گلا دبا کر قتل کرنے کی اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے اس کا نوٹس لیا تھا اور پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد حوالات میں ان کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا نام ماریا تھا اور اس کی عمر 22 سال تھی۔ اس کو قتل کرنے کی اطلاع ہمیں 24 مارچ کو ملی۔ اس کےفوری بعد ہم نے مقدمہ درج کرے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ڈی پی او توبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کمرے میں 4 افراد موجود ہیں جہاں اس لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا جا رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ان ملزمان میں ایک خاتون بھی ہے اور یہ واقعہ 17 مارچ 2024ءکو پیش آیا تھا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالت کی مدد سے قبر کشائی کی گئی ہے کیونکہ ملزموں نےلڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو انتہائی عجلت میں دفنا دیا تھا۔

پولیس افسر عبادت نثار نے کہا کہ عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا جبکہ نمونوں کو فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دیا گیاہے۔ اس کیس کی کارروائی کودیگر ثبوت سامنے آتے ہی مزید آگے بڑھایا جائے گا‘

انہوں نے کہا کہ ماریا کو قتل کرنیوالے مرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ باقی دو ملزموں کو بھی گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article