29 April 2024

Homeپاکستانخیبرپختونخوا: مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری

خیبرپختونخوا: مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری

عید پیکج / فائل فوٹو

خیبرپختونخوا: مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری

پشاور: (سنو نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دے دی۔ پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائینگے۔ اس پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئیگی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، وزیر خزانہ کمیٹی سے باہر

اجلاس میں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کیلئے اے ڈی پی اسکیم کی منظوری دی گئی۔ اسکیم کے تحت ضم اضلاع میں پولیس کیلئے 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائینگے۔

صوبائی کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی 10، 10 ہزار روپے عید پیکج دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں ایٹا کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کریگی۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کیلئے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

Share With:
Rate This Article